Live Updates

کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اٴْس کی آنے والی نسلوں کی مناسب نشونماکا ہونا ایک بنیادی جزو ہے،

اسی انسانی تر قی کے فلسفے کو بنیاد بنا کر پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں انقلاب کی راہ ہموار کی ہے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا پا ئیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے قا ئم پارلیمانی ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب

منگل 18 دسمبر 2018 21:54

کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اٴْس کی آنے والی نسلوں کی مناسب نشونماکا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اٴْس کی آنے والی نسلوں کی مناسب نشونماکا ہونا ایک بنیادی جزو ہے اور اسی انسانی تر قی کے فلسفے کو بنیاد بنا کر پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں ایک انقلاب کی راہ ہموار کی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں بچوں کی افزائش میں ہونے والی کوتاہیوں اور مناسب نشو نما نہ ہونے پر قوم کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے اس حساس معاملے پر اعتما د میں لیا اور اس کے خاتمے کو اپنی حکومت کا اہم ہدف قرا ر دیا۔

انہو ں نے ان خیالات کا اظہار پا ئیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے قا ئم پارلیمانی ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

سپیکر نے کہا کہ انہیں یہ جا ن کر خوشی ہو ئی ہے کہ ایس ڈی جیز پا رلیما نی ٹا سک فورس بچوں کی مناسب نشو نما نہ ہونے کے مو ضوع پر کا م کر چکی ہے اور بچوں میں خوراک کی کمی پر ایک قومی پا رلیما نی کا نفر نس بھی منعقد کر چکی ہے تا ہم اس اہم موضوع پر پا رلیما ن کی نگرانی بر قر ار رہنی چا ہیے اور ایس ڈی جیز پر پا رلیما نی ٹا سک فور س کو ٹھو س تجا ویز سا منے لا نی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارویں تر میم کے بعد ایس ڈی جیز کے متعلق بیشتر امور صو بوں کو منتقل کر دیئے گئے ہیں تا ہم وفا ق بد ستور ان بین الااقوامی گارنٹیو ں کا امین ہے جن پر ریا ست پاکستان نے دستخط کئے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ عو ام کے حقیقی نمائیدوں کی حثییت سے پا رلیما ن کا حق ہے کہ وہ ان معا ملا ت میں عوا م اور انتظا میہ کی نگرانی اور رہنما ئی جا ری رکھیں۔

سپیکر نے پا رلیما نی ٹا سک فورس کو تما م صوبوں بشمو ل کشمیر، گلگت بلتستان کی اسمبلیو ں سے اپنے روا بط استوار کر نے کی ضرورت پر زور دیا۔انہو ں نے کہا کہ وہ بطور سپیکر قومی اسمبلی تما م صو با ئی اسمبلیوں کے سپیکروں کو خط تحریر کر رہے ہیں جس میں وہ انہیں اپنی متعلقہ اسمبلیو ں میں ایسی ہی ٹا سک فورسز قا ئم کر نے کی تجو یز دیں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وفاقی اور صوبائی ٹاسک فورسز کے تعاون سے بہترین نتائج حاصل ہو نگے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ایس ڈی جیز کے موضوع پر اس کی پارلیمنٹ دنیا کی پہلی پارلیمنٹ ہے جس نے اسے پارلیمانی ایجنڈے میں شامل کیا اور یو این ڈی پی کے تعاون سے ایک جدید سیکرٹریٹ قائم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو سیاسی و ابستگیوں اور علاقائی امتیاز ات سے بلند ہو کر مل جل کر ایک صحت مند پاکستان کو یقینی بنانا ہے۔

سپیکر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ایس ڈی جیز ٹاسک فورس کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قائم پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (PMU) کا ذکر کرتے ہوئے ٹاسک فورس کے ممبران کو PMUکے ادارے کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔انہو ں نے کہاکہ انہوں نے PMUکو 15ویں قومی اسمبلی کے لیے پانچ سالہ اسٹرٹیجک پلان بنانے کی ہدایت کی ہے اور اس حوالے سے قومی اسمبلی میں موجود تمام پارلیمانی جماعتوں کے اراکین پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اسٹرٹیجک پلان میں ایک اہم باب ایس ڈی جیز ٹاسک فورس سے متعلق بھی ہو گا۔ اس موقع پر ایس ڈی جیز پارلیمانی ٹاسک فورس کے کنو ینئر ریاض فتیانہ نے سپیکر کو ایس ڈی جیز کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ڈی جیز پارلیمانی ٹاسک فورس ایس ڈی جیز 2030کے ایجنڈے کو حاصل کرنے کے لیے ملک سے غربت کے خاتمے پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مارچ 2019میں ایس ڈی جیز پارلیمانی ٹاسک فورس کے زیر اہتمام پاکستان انسٹیٹوٹ آف پارلیمنٹری سروسز میں ایک ورکشاپ منعقد کرائی جار ہی ہے۔ اجلاس میں کنوینئر ایس ڈی جیز پارلیمانی ٹاسک فورس ریاض فتیانہ کے علاوہ ممبران قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی، کشور زہرہ،علی وزیر، نفیسہ عنایت اللہ خان خٹک، کنول شوزب، مہناز اکبر عزیز، شاندانہ گلزار خان،ڈاکٹر نوشین حامد،فیض اللہ،جنید اکبر، وجیہ اکرم،رمیش لال اور محمد بشیر خان نے شر کت کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات