Live Updates

پنجاب حکومت کے 18 وزراء کی چھٹی کا امکان

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے وزراء کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ وزیراعظم کو بھجوا دی

muhammad ali محمد علی منگل 18 دسمبر 2018 22:00

پنجاب حکومت کے 18 وزراء کی چھٹی کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18دسمبر2018ء) پنجاب حکومت کے 18 وزراء کی چھٹی کا امکان، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے وزراء کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ وزیراعظم کو بھجوا دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنی حکومت کے 100 روز مکمل ہونے کے بعد وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنی صوبائی کابینہ کی کارکردگی کی ایک مفصل رپورٹ بنا کر پیش کریں۔

اس حوالے سے اب ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب کی کابینہ میں شامل وزراء کی کارکردگی کی رپورٹ تیار کر لی ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار پنجاب کے 18 وزراء کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کے 18 وزراء کی کارکردگی کو مایوس قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اس حوالے سے ایک خصوصی رپورٹ تیار کرکے وزیراعظم کو بھی ارسال کر دی ہے۔

رپورٹ میں مایوس کن کارکردگی والے 18 وزراء کے نام اور ان کی کارکردگی کی تفصیلات درج ہیں۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے مایوس کن کارکردگی والے 18 وزراء کے ساتھ ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے تمام وزراء کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق عین ممکن ہے کہ مایوس کن کارکردگی دکھانے والے پنجاب کے 18 وزراء اپنی وزارتوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

اس بات کا حتمی فیصلہ ان وزراء کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی ہو گا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ وزیراعظم عمران خان پنجاب حکومت کے 18 وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد کوئی سخت ایکشن لینے سے فی الحال گریز کریں اور ان تمام وزراء کو آخری وارننگ دے کر چھوڑ دیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات