سابق وفاقی وزیر سردار یوسف کی رہائش گا ہ پر اجلاس،

پی کی30- کے ضمنی الیکشن کے حوالہ سے امیدواروں کے ناموں پر غور

بدھ 19 دسمبر 2018 13:32

سابق وفاقی وزیر سردار یوسف کی رہائش گا ہ پر اجلاس،
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) سابق وفاقی وزیر سردار یوسف کی رہائش گا ہ پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کی30- کے ضمنی الیکشن کے حوالہ سے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شریک مسلم لیگ (ن) کے اکثریتی کارکنوں نے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں ضیا ء الرحمن کے قریبی ساتھیوں نے سید ابراہیم شاہ کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ دینے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل ناظم سید ابراہیم شاہ میں تمام تر سیاسی صلاحیتیں موجود ہیں، وہ ایک نڈر اور بہادر نوجوان لیڈر ہیں۔سردار یوسف اور میاں ضیاء الرحمن نے بھی سید ابراہیم شاہ کے نام پر غور شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی مسلم لیگ کا ٹکٹ سید ابراہیم شاہ کو دیا جائے گا۔