محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی ناقص پرنٹنگ، مالی سال 2016-17 ء میں آٹھ لاکھ 18 ہزار 624 پاسپورٹ جلائے گئے

قومی خزانے کو 28 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا

بدھ 19 دسمبر 2018 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) مالی سال 2016-17 ء میں محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ناقص پرنٹنگ کی وجہ سے آٹھ لاکھ 18 ہزار 624 پاسپورٹ جلائے۔ جس سے قومی خزانے کو 28 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نیمالی سال 2016-17 ء کے دوران پاسپورٹ سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کراچی سے فی پاسپورٹ 345 روپے میں خریدا ۔

(جاری ہے)

جو کہ ناقص پرنٹنگ کے باعث ان کی کاپیوں کو مسترد کردیا گیا۔ پاسپورٹ کی کاپیوں کی پرنٹنگ کا معیار غیر معیاری تھا ۔ رپورٹ کے مطابق پرنٹنگ کارپوریشن نے چھپائی کیلئے پرانی مشینیں اتعمال کیں۔ جن کی کوالٹی عالمی معیار کے مطابق نہیں تھی جس میں 8 لاکھ سے زائد پاسپورٹ کی کاپیاں جلا دی گئیں۔ جس سے قومی خزانے کو 28 کروڑ سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن انتظامیہ ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :