پاکپتن، دوسری جماعت کے طالب علم کو حوس کا نشانہ بنا کر فصلوں میں پھینک دیاگیا،بچہ تشویشناک حالت میںہسپتال منتقل،ملزم گرفتار

بدھ 19 دسمبر 2018 22:05

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) اوباش نوجوان نے دوسری جماعت کے طالب علم کو حوس کا نشانہ بنا کر فصلوں میں پھینک دیا،بچہ تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل،ڈی پی او پاکپتن کا واقعہ کا نوٹس، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 13 ایس پی میں دوسری جماعت کا احمد نامی طالبعلم سکول سے واپس آرہا تھا جس کو راستے میں عامر شہزاد نامی ملزم نے روک لیا اور قریبی فصلوں میں لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا،ملزم بچے کو زخمی حالت میں قریبی فصلوں میں پھینک کر فرار ہو گیا۔

بچے کے گھر نہ پہنچنے پر ورثاء نے تلاش شروع کر دی۔ورثاء نے بچے کو دربار امام شاہ کی قریبی فصلوں میں سے ڈھونڈ کر ہسپتال منتقل کیا۔میڈیکل لیگل میں بھی بچے سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کیخلاف کاروائی کا حکم دے دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر رانا اجمل سعید نے متاثرہ بچے کے ماموں کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے ملزم کو فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :