ساہیوال،مختلف تھانوں کی حدود میں سرچ آپریشن، مشکوک افراد کی بائیومیٹرک تصدیق‘ایک ملزم گرفتار

بدھ 19 دسمبر 2018 22:48

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) مختلف تھانوں کی حدود میں سرچ آپریشن‘ مشکوک افراد کی بائیومیٹرک تصدیق‘ایک ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساہیوال اورچیچہ وطنی پولیس نے تھانہ غلہ منڈی ‘تھانہ سٹی اورچیچہ وطنی کے تھانوں سٹی اورصدر میں سرچ آپریشن کیا جس میں پولیس کی بھاری نفری ‘ایلیٹ فورس ‘سی ٹی ڈی اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشن میں ہوٹل ‘سرائے ‘لاری اڈے اورمختلف مشکوک گھروں کی تلاشی لی گئی اوربائیومیٹرک مشین کے ذریعے ان کے کوائف کی تصدیق کی گئی۔ تصدیق ہونے پر انہیں چھوڑدیاگیا جبکہ تھانہ سٹی کے علاقہ میں ایک ملزم سے 625گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :