قصور ،ْہسپتال میں بچی سے زیادتی کی کوشش ،ْملزم گرفتار ،ْمقدمہ درج

جمعرات 20 دسمبر 2018 13:45

قصور ،ْہسپتال میں بچی سے زیادتی کی کوشش ،ْملزم گرفتار ،ْمقدمہ درج
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2018ء) ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں 10سالہ بچی سیزیادتی کی مبینہ کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ،ْتھانہ صدر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔بچی کے والد مصطفی کی درخواست پر درج ایف آئی آر کے مطابق اس کی 10سالہ بیٹی ہیضے کی بیماری کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں داخل تھی۔

(جاری ہے)

بچی رفع حاجت کیلئے واش روم گئی تو ایک اوباش اس کا پیچھا کرتا وہاں پہنچ گیا ،ْبچی کو اکیلا پا کر اس شخص نے زیادتی کی کوشش کی مگر بچی کے شور مچانے پر ڈاکٹرز اور دیگر عملہ وہاں پہنچ گیا اور ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم گھگھڑ کا رہائشی ہے اور اس وقت محلہ قادرآباد میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں ٹھہرا ہوا تھا، تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی ۔ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر طاہر شاہین کے مطابق ڈی ایچ کیو سمیت پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں سیکیورٹی کا ٹھیکہ ختم کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :