ڈی ایچ کیو قصور میں مریضوں کو فری ادویا ت کی فراہمی جاری ہے،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ

ہفتہ 22 دسمبر 2018 14:39

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال قصورمیں پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق مریضوں کو فری ادویا ت سمیت دیگر طبی سہولیات کی فراہمی بلاتعطل جاری ہے‘ایمرجنسی وارڈ‘ اوپی ڈی‘گائنی وارڈ‘سرجیکل وارڈ‘ بچہ وارڈ‘ ڈینٹل وارڈسمیت دیگرشعبوں میں ڈاکٹرزاپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری اورجذبہ خدمت خلق کے تحت سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال قصور ڈاکٹرنذیراحمد نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے‘ گاہے بگاہے پورے ہسپتال کی وارڈزکو چیک کرتاہوں ‘پنجا ب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں عوام کو فری ادویات اورطبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈاکٹرز‘پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگرعملہ ہمہ وقت کوشاں ہیں ‘دُکھی عوام کی بے لوث خدمت کرناکسی عبادت سے کم نہیں اسی جذبہ کے تحت میں دن رات کوشاں ہوں۔

متعلقہ عنوان :