این اے 245 کی عوام کی آنکھیں اپنے عوامی نمائندے کو دیکھنے کو ترس گئیں

این اے 245 میں رہائش کے باوجود عامر لیاقت حسین حلقے کے عوام کے لیے عید کا چاند ہوگئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 23 دسمبر 2018 17:23

این اے 245 کی عوام کی آنکھیں اپنے عوامی نمائندے کو دیکھنے کو ترس گئیں
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23 دسمبر 2018ء) :عامر لیاقت حسین کے حلقے کی عوام اپنے عوامی نمائندے سے نالاں،عامر لیاقت کی عدم دستیابی کے باعث حلقے کے عوام نے شکوے شروع کر دئیے ۔تفصیلات کے مطابق معروف اینکر عامر لیاقت حسین گزشتہ کچھ دنوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور اسکی وجہ انکی دوسری شادی ہے۔کچھ لوگوں کی جانب سے انکی دوسری شادی کو متنازعہ بنانے کی کوشش بھی کی گئی تاہم عامر لیاقت نے اس پر اپنے مخالفین کو منہ توڑ جواب دے ڈالا۔

اور کہا کہ وہ اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ بہت خوش ہیں۔انکی دوسری شادی کاخوبصورت پہلو یہ ہے کہ انکی محبت زبان زد عام ہو چکی ہے اور اسکی وجہ سوشل میڈیا پر دونوں کا آپسی انٹرایکشن ہے۔دونوں کے مابین ہونے والے ٹوئیٹس صارفین کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں اور کبھی کبھی بحث کا موضوع بھی۔

(جاری ہے)

عامر لیاقت ،طوبیٰ عامر کی محبت میں تو جیسے دنیا ہی بھلا بیٹھے ہیں۔

تاہم اس چکر میں انہوں نے اپنے حلقے کی عوام کو بھلا دیا ہے۔کہنے کو توعامر لیاقت کراچی کے این اے 245 سے سیاسی جنگ جیت کر اسمبلی کا حصہ بنے تھے لیکن ایک عرصہ ہوا کہ عامر لیاقت نے حلقے کی عوام کا سامنا نہیں کیا۔تاہم عامر لیاقت کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنی نئی بیوی کے ساتھ این اے 245 میں ہی رہائش پذیر ہیں لیکن عوام کا گلہ ہے کہ عامر لیاقت رہتے تو یہی ہیں مگر کبھی نظر نہیں آئے۔عامر لیاقت حسین کے حلقے کی عوام کو انتظار اس بات کا ہے کہ وہ بنفس نفیس خود کب آئیں گے اور ان کے مسائل کب سن کر اسے حل بھی کریں گے۔