امریکا، افغانستان میں چین، روس اور ایران کو اہم کردار کے طور پر دیکھتا ہے،پینٹا گون
افغانستان میں چین کی فوجی، اقتصادی اور سیاسی مصروفیت ملکی سلامتی کے خدشات سے دوچار ہے،رپورٹ
بدھ 26 دسمبر 2018 11:57
(جاری ہے)
پینٹاگون کی جانب سے امریکی قانون سازوں کو بتایا گیا کہ روس وسطی ایشیا میں اپنے مفادات کے تحفظ اور خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے طالبان سمیت افغانستان میں موجود کرداروں سے وسیع پیمانے پر رابطے میں ہے۔
امریکی رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ مصالحت کی کوششوں میں مدد اور باغیوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے افغانستان پاکستان پر چینی دباؤ کو جاری دیکھنا چاہتا ہے۔افغانستان کی ماؤنٹین بریگیڈ چین میں تربیت حاصل کرے گی، جس کا مقصد چین کے صوبے سنکیانک سے متصل واخان کوریڈور کی حفاظت کرنا ہے کیونکہ چین کو خدشہ ہے کہ یوغر کے شدت پسند واخان کوریڈور کا استعمال کرکے خطے میں چینی مفادات کے لیے خطرہ ہوسکتے ہیں۔امریکا کا خیال ہے کہ بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی پر چین کے تحفظات ایک مثبت عنصر ہے جو بیجنگ کو جنوبی ایشیائی خطے میں دہشت گردی کو روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ رپورٹ میں پینٹاگون نے افغانستان میں ایرانی اثر و رسوخ کو بھی تسلیم کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تہران افغان حکومت کے ساتھ تعلقات، تجارت اور اقتصادی سرمایہ کاری بڑھانے کی کوشش اور رابطے میں رہنے کے لیے کثیر حکمت عملی پر گامزن ہے اور کابل کو منحرف نہ کرنے کی کوشش کے ساتھ طالبان کو حمایت فراہم کررہا ہے۔رپورٹ کے مطابق مغربی، وسطی اور شمالی افغانستان میں ایران کا شامل ہونا انتہائی اہم ہے کیونکہ یہاں افغان باشندوں کی ایران کے ساتھ ثقافت، مذہب اور زبان کے تعلاقات کی ایک تاریخ ہے۔روس کی افغان پالیسی کا جائزہ لینے کے بعد پینٹاگون نے یہ نوٹ کیا کہ ماسکو و ہتھیاروں کی فروخت کی تجدید، بحالی اور کابل کی تربیت چاہتا ہے، جو افغان حکومت کے ساتھ اثر و رسوخ میں مدد فراہم کرے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل
-
سعودی ولی عہد کی سربیا کے وزیر اعظم کو حلف اٹھانے پر مبارک باد
-
بھارت،غلط آرڈر بھیجنے پر ریسٹورنٹ پر 50 لاکھ ہرجانے کا دعوی
-
اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دینگے، امریکی صدر بائیڈن
-
اقوام متحدہ کا فلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دینے کا امکان
-
اقوام متحدہ کا فلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دینے کا امکان
-
غزہ میں جنگ بندی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں،حماس
-
ابھی غزہ میں مکمل قحط کا ماحول نہیں ہے، ترجمان اسرائیلی وزیراعظم
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.