بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں پہلے روز کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنالیے

چیتشوار پوجارہ ناقابل شکست 68 اور کپتان ویرات کوہلی ناقابل شکست 47 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے کیریئر کا آغاز کرنے والے میانک اگروال نے ڈیبیو76رنز بنائے ،ْ آسٹریلوی بائولرز پورے دن میں دو کھلاڑی آئوٹ کر سکے ،ْ بھارت کے دونوں کھلاڑی پیٹ کمنز نے پویلین کی راہ دکھائی

بدھ 26 دسمبر 2018 14:43

بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں پہلے روز کے اختتام تک ..
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2018ء) بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں پہلے روز کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنالیے ،ْ چیتشوار پوجارہ عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 68 اور کپتان ویرات کوہلی ناقابل شکست 47 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے ،ْاپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے میانک اگروال نے ڈیبیو76رنز بنائے ،ْ آسٹریلوی بائولرز پورے دن میں دو کھلاڑی آئوٹ کر سکے اور بھارت کے دونوں کھلاڑی پیٹ کمنز نے پویلین کی راہ دکھائی ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ کا بدھ سے آغاز ہوا ۔بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ہنومان ویہاری اور مایانک اگروال نے اننگز کا آغاز کیا اور 40 کے مجموعی اسکور پر ویہاری 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

اپنا ڈیبیو میچ کھیلنے والے میانک اگروال نے شاندار بیٹنگ کی اور مضبوط آسٹریلوی بولنگ لائن کے سامنے ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تیسری وکٹ پر کپتان ویرات کوہلی اور چتیسور پجارا نے ذمہ داری بیٹنگ کی اور دونوں بلے بازوں نے 92 رنز کی شراکت قائم کی۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام تک بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنا لیے جبکہ کپتان ویرات کوہلی 47 اور چتیسور پجارا 68 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں ،ْ آسٹریلیا کی جانب سے دونوں وکٹیں پیٹ کمنس نے حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :