ڈیرہ مراد جمالی،سندھ بلوچستان قومی شاہراہ این اے 65 ڈیرہ مراد جمالی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

مختلف سیاسی جماعتوں کا قومی شاہرہ پر احتجاجی دھرنا ،نیشنل ہائی اتھارٹی کے خلاف نعرہ بازی بارہ ماہ سے ٹھیکدار نے مرمت کے نام پر قومی شاہراہ کھدائی کرکے مرمت کرنا بھول گیا ہے

بدھ 26 دسمبر 2018 20:14

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2018ء) سندھ بلوچستان قومی شاہراہ این اے 65 ڈیرہ مراد جمالی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار مختلف سیاسی جماعتوں کا قومی شاہرہ پر احتجاجی دھرنا نیشنل ہائی اتھارٹی کے خلاف نعرہ بازی بارہ ماہ سے ٹھیکدار نے مرمت کے نام پر قومی شاہراہ کھدائی کرکے مرمت کرنا بھول گیا ہے جس سے ٹریفک کے حادثات میں اضافہ ہونے کی وجہ سے انسانی جانیں ضیائع ہونے لگی ہیں تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سے گزرنے والی این اے 65سندھ بلوچستان کی قومی شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے بارہ ماہ سے ٹھیکدار نے مرمت کے نام پر قومی شاہراہ کو کھدائی کرکے مرمت کرنا بھول گیا ہے سندھ پنجاب کوئٹہ سے آنے والی ٹریفک کے حادثات میں اضافہ ہونے کی وجہ سے انسانی جانیں ضیائع ہونے لگی ہیںایک سال کے دوران درجنوں افراد ہلاک سینکڑوں کی تعداد میں زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپیکے ٹرانسپورٹروں کے نقصانات بھی ہوئے ہیں نصیرآباد کے عوامی حلقوں پیپلز پارٹی کے نصرالله رڈ جمعیت علماء اسلام کے عبدالقیوم رند تحریک انصاف کے نثار احمد مستوئی کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے قومی شاہراہ کی متاثرہ جگہ ڈیرہ مراد جمالی نوتال میں احتجاجی دھرنا دیا نیشنل ہائی اتھارٹی کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے کہاکہ کروڑوں روپے ٹول ٹیکس لینے کے باوجود قومی شاہراہ پر عدم توجہ قابل افسوس عمل ہے جس کی بھر پور مذمت کی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے این اے 65قومی شاہراہ ڈیرہ مراد جمالی ٹو نوتال فوری مرمت کا کام شروع نہ کیا تو احتجاجا ٹول ٹیکس دینا بند کر دیں گے ۔