چوروں نے کالے جادو کی رسومات کے لیے 10 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں چرا لیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 26 دسمبر 2018 22:38

چوروں نے کالے جادو کی رسومات کے لیے 10  نوزائیدہ بچوں کی لاشیں چرا لیں

رایونگ، تھائی لینڈ۔ بان چھانگ  ضلع کے قبرستان سے  پیدائش کے فوراً بعد وفات پانے والے 10 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں چرا لی گئیں۔ ان بچوں کی لاشوں کو ممکنہ طور پر  کالے جادو کی رسومات میں استعمال کیاجائے گا۔
تھائی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک ریسکیو ایسوسی ایشن کےاہلکاروں نے قبرستان میں قبروں کے اوپر موجود سیمنٹ کے بلاکس کو کھلا اور لاشوں کو غائب پایا۔

(جاری ہے)

اہلکاروں کا کہنا ہے کہ  جو قبریں کھلی ملی ہیں وہ نوزائیدہ بچوں کی ہیں۔اہلکاروں نے فوراً ہی پولیس اسٹیشن میں اس واردات کی اطلاع کی۔
اس قبرستان میں اس مہینے 5 سے 6 نوزائیدہ بچوں کی تدفین کی گئی تھی۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ  انہوں نے قبرستان سے سیمنٹ ٹوٹنے اور خمیر لہجے  میں دعاؤں کی آوازیں سنی تھی۔
مقامی افراد کو یقین ہے کہ ان بچوں  کی لاشوں  کو کالے جادو کی رسومات میں استعمال کیا جائے گا۔ توہم پرست افراد ایسی لاشوں کے بدلے بھاری قیمت دینے کو تیار ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :