خچر تو انبیا کی سواری رہا ہے،عامرلیاقت

خچر کہنے پر عامر لیاقت حسین نے سوشل میڈیا صارف کو بھرپور جواب دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 29 دسمبر 2018 19:55

خچر تو انبیا کی سواری رہا ہے،عامرلیاقت
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-29 دسمبر 2018 ء) : سوشل میڈیا صارف نے عامر لیاقت حسین کو خچر کہا تو عامر لیاقت حسین نے خچر کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اسے انبیاؑ کی سواری قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف اینکر عامر لیاقت حسین گزشتہ کچھ دنوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور اسکی وجہ انکی دوسری شادی ہے۔کچھ لوگوں کی جانب سے انکی دوسری شادی کو متنازعہ بنانے کی کوشش بھی کی گئی تاہم عامر لیاقت نے اس پر اپنے مخالفین کو منہ توڑ جواب دے ڈالا۔

اور کہا کہ وہ اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ بہت خوش ہیں۔انکی دوسری شادی کاخوبصورت پہلو یہ ہے کہ انکی محبت زبان زد عام ہو چکی ہے اور اسکی وجہ سوشل میڈیا پر دونوں کا آپسی انٹرایکشن ہے۔دونوں کے مابین ہونے والے ٹوئیٹس صارفین کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں اور کبھی کبھی بحث کا موضوع بھی۔

(جاری ہے)

عامر لیاقت ،طوبیٰ عامر کی محبت میں تو جیسے دنیا ہی بھلا بیٹھے ہیں۔

تاہم اس چکر میں انہوں نے اپنے حلقے کی عوام کو بھلا دیا ہے۔کہنے کو توعامر لیاقت کراچی کے این اے 245 سے سیاسی جنگ جیت کر اسمبلی کا حصہ بنے تھے لیکن ایک عرصہ ہوا کہ عامر لیاقت نے حلقے کی عوام کا سامنا نہیں کیا۔وہ عوام کو نظر آئیں یا نہ آئیں لیکن سوشل میڈیا پر ہر سمت وہی نظر آتے ہیں۔وہ اپنے بیانات کے باعث سوشل میڈیا پر اکثر صارفین کا موضوع بنے ہوتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے خود کو ریس کا گھوڑا قرار دیا
 
 
 ایک صارف نے عامر لیاقت حسین کو خچر کہہ کر مخاطب کیا۔ 
اس جواب میں عامر لیاقت حسین نے خچر کو انبیاؑ کی سواری قرار دیتے ہوئے اس شخص کی بولتی بند کردی۔