معروف عالم دین حافظ محمد اقبال چشتی کو سپرد خاک کردیاگیا

اتوار 30 دسمبر 2018 19:30

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2018ء) معروف عالم دین حافظ محمد اقبال چشتی کو اتوار کی سہ پہر ان کے آبائی قصبہ مرید میں سپرد خاک کردیاگیا۔ نماز جنازہ کی امامت ان کے صاحبزادے مفتی منان تیمور نے کی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں پیر سید ضیاء الحق سلطان پوری، پیر سید شہاب الدین، مفتی سلمان رضوی،نورمصطفی نورانی، ماہر تعلیم ماسٹر رشید الرحمن، جے یو پی کے حافظ عبداللہ بٹ اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مرید کی تاریخ کا یہ بڑا جنازہ تھا، مرحوم کی رسم قل 2جنوری کو ان کی رہائشگاہ قصبہ مرید میں دس تا بارہ بجے ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :