دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیرکا کام وقت سے پہلے شروع کرنے کا اعلان خوش آئند ہے ،میاں کامران سیف

منگل 1 جنوری 2019 20:24

لاہور۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما وسیکرٹری اطلاعات لاہور میاں کامران سیف نے وزیراعظم کی جانب سے دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا کام وقت سے پہلے شروع کرنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کے بڑھتے ہوئے بحران پر قابو پانے کیلئے نئے ڈیموں کی تعمیر از حد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ملک میں پانی کے ذخائر کی حفاظت وقت کی اہم ضرورت ہے، اندرون اور بیرون ملک ڈیم کی تعمیر کیلئے ڈیم فنڈز میں شہریوں کی بھر پور شرکت اس امر کا بین ثبوت ہے کہ پوری قوم نئے ڈیموں کی تعمیر کیلئے متحد ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے یہاںمسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ دیگر ڈیموں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کابھی آغاز کیا جائے کیونکہ کالا باغ ڈیم نہ ہونے سے ا ربوں روپے کا پانی سمندر میں گر کر ضائع ہورہا ہے۔

کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے نہ صرف سارا سال دریائوں میں زراعت کے لیے پانی دستیاب رہے گا بلکہ 3600میگا واٹ اڑھائی روپے یونٹ والی سستی بجلی بھی حاصل ہوگی جس سے توانائی بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔