قمر زمان کائرہ کی زیر صدارت پنجاب ایگزیکٹو کا اجلاس (کل )ہو گا

منگل 1 جنوری 2019 22:46

قمر زمان کائرہ کی زیر صدارت پنجاب ایگزیکٹو کا اجلاس (کل )ہو گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی زیر صدارت پنجاب ایگزیکٹو کا اجلاس کل بروز ( بدھ ) کو منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل چودھری منظور احمد ،سینئر نائب صدر چوہدری اسلم گل اور سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضی سمیت دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے ۔اجلاس کے اختتام پر قمر زمان کائرہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔