بھارتی خاتون کا لاہور کے نجی ہسپتال میں موٹاپے کا کامیاب آپریشن

مولی ساسن کا آپریشن کرکے معدہ چھوٹا کیا گیا ،6 ماہ میں وزن کم ہوجائیگا‘ ڈاکٹر معاذ

بدھ 2 جنوری 2019 16:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2019ء) ایک بھارتی خاتون کا لاہور کے نجی ہسپتال میں موٹاپے کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔37سالہ بھارتی خاتون مولی ساسن کا وزن 140 کلو ہے، جنہوں نے اپنا موٹاپا کم کرنے کیلئے بھارت میں آپریشن کروایا جو ناکام رہا۔

(جاری ہے)

بعدازاں مولی کے کچھ پاکستانی دوستوں نے انہیں لاہور آکر ڈاکٹر معاذ سے آپریشن کروانے کا مشورہ دیا، جس کے بعد وہ بھارت سے اپنا آپریشن کروانے کے لیے لاہور پہنچیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے نجی ہسپتال کے ڈاکٹر معاذ نے گزشتہ روز بھارتی خاتون کا کامیاب آپریشن کیا۔ڈاکٹر معاذ نے بتایا کہ مولی ساسن کا دوبارہ آپریشن کرکے معدہ چھوٹا کیا گیا ہے اور 6 ماہ کے دوران ان کا وزن کم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ دیگر ممالک کے مریض بھی پاکستانی ڈاکٹرز پر اعتماد کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :