مریضوں کی تمام ضروریات کا خیال رکھا جائے، ڈپٹی کمشنرچنیوٹ

بدھ 2 جنوری 2019 16:58

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2019ء) مریضوں کی تمام ضروریات کا خیال رکھا جائے انہیں بروقت چیک اپ اور ادویات فراہم کی جائیں تاکہ رش نہ ہو ،ہسپتال میں جاری کاموں کو بروقت مکمل کروایا جائے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سرپرائز وزٹ کے موقع پر ہسپتال انتظامیہ ،ڈاکٹرز و عملہ کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ، ڈپٹی ایم ایس سینئر ڈاکٹر قمر سلطانہ و دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے مختلف وارڈز میں جا کر صفائی کی صورتحال سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے ڈائلیسز اور ہیپاٹائٹس وارڈز میں جا کر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور مریضوں کی ٹریٹمنٹ کے حوالے سے وہاں موجود ڈاکٹرز سے تفصیلی گفتگو کی ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ تمام مریضوں کا خیال رکھا جائے 24گھنٹے عملہ ایکٹیو ہونا چاہئے ، وارڈز ہر وقت صاف ستھرے ہونے چاہیے ، انہوں نے مزید کہا کہ آئٹ ڈور مریضوں کو بھی بروقت چیک کیا جائے اور ادویات فراہم کی جائے تاکہ رش نہ ہونے پائے ، آخر میں انہوں نے ہسپتال میں جاری کاموں کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ انہیں جلد از جلد مکمل کرویا جائے ۔

متعلقہ عنوان :