انسداد ڈینگی ٹیموں نے ان ڈور اورآئوٹ ڈور سرویلنس کرکے ڈینگی لاروا کے ذرائع کا خاتمہ کر دیا،ڈی سی سردار سیف اللہ ڈوگر

جمعرات 3 جنوری 2019 15:33

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر کی ہدایت پر ضلع میں انسداد ڈینگی کی جاری مہم کے نتیجہ میںڈینگی ٹیموں نے ان ڈور اورآئوٹ ڈور سرویلنس کرکے ڈینگی لاروا کے ذرائع کا خاتمہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے ڈینگی کنٹرول ڈاکٹربلال احمد کی زیرنگرانی ٹیموں نے کباڑخانوں،ٹائر شاپس،قبرستانوں،گٹروں کے اردگرد،پودوں کی کیاریوں،پانی ذخیرہ کرنے کی جگہوں سمیت دیگر مقامات کو چیک کیا اور مشتبہ جگہوں کی کیمیکل ٹریٹمنٹ کی گئی۔علاوہ ازیں ٹیموں نے ان ڈور سرویلنس میں گھروں میں پانی کی ٹینکیوں،فریج کی ٹرے اور دیگر سازو سامان میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کاجائزہ لیااور صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :