اطالوی ریسٹورنٹ کی خصوصی ڈش ”تلی ہوئی ہوا“۔ قیمت صرف 4 ہزار روپے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 4 جنوری 2019 23:50

اطالوی ریسٹورنٹ  کی خصوصی ڈش ”تلی ہوئی  ہوا“۔ قیمت صرف 4 ہزار روپے
ایک اطالوی ٹاؤن کیسل فرانکو وینیتو کے ایک ریسٹورنٹ نے اپنے مہمانوں کے لیے ایک منفرد ڈش ”فرائیڈ ائیر“ (تلی ہوئی ہوا) متعارف کرائی ہے۔
فیوا ریسٹورنٹ کے ہیڈ شیف نکولا دیناتو کا کہنا ہے کہ انہوں ایک ڈش میں  باہر کے کھلے ماحول اور تازہ ہوا کا جوہر شامل کیا ہے۔انہوں نے اس ڈش کو” اریا فریتا “یا فرائیڈ ائیر کا نام دیا ہے۔یہ نام ڈش کے لحاظ سے کافی گمراہ کن ہے کیونکہ یہ ڈش اصل میں کساوا سوجی سے بنائی جاتی ہے۔

سوجی کو پہلے اوون میں پکایا جاتا ہے۔ اس کے بعد اسے ڈیپ فرائی کیا جاتا ہے۔اس کے اس میں ایک اہم جز یعنی اوزون شامل کیا جاتا ہے۔ یہ جز شامل کرنے کےلیے انہیں کم از کم دس منٹ کے لیےکھلی ہوا میں رکھا جاتا ہے۔اس کے بعد انہیں کینڈی کے ساتھ مہمانوں کو پیش کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)


فرائیڈ ائیر ڈش گزشتہ ایک مہینے سے انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہو رہی ہے۔ اس کی مقبولیت کی وجہ اس کی قیمت بھی ہے۔

ریسٹورنٹ میں یہ 30 ڈالر میں فراہم کی جاتی ہے لیکن ریسٹورنٹ کےایک ملازم نے ایک خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے مہمانوں کو اعزازی اطور پر مفت میں فرائیڈ ائیر فراہم کرتےہیں۔
اگر آپ فرائیڈ ائیر کھانے کے لیے اس اطالوی ٹاؤن نہیں جا سکتے تو اس سے بھی سستے میں ثابت گول گپے کھا کر بھی فرائیڈ ائیر کا مزہ لے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :