آلو کی گرتی ہوئی قیمتی کسی صورت قبول نہیں ،ضلع بھر کے کسان8جنوری کو ڈی سی آفس کے سامنے آلوجلا کر احتجاج کریں گے

ہفتہ 5 جنوری 2019 21:06

آلو کی گرتی ہوئی قیمتی کسی صورت قبول نہیں ،ضلع بھر کے کسان8جنوری کو ..
پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2019ء) آلو کی گرتی ہوئی قیمتی کسی صورت قبول نہیں ،ضلع بھر کے کسان8جنوری کو ڈی سی آفس کے سامنے آلوجلا کر احتجاج کریں گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کسان اتحاد کے پنجاب ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا شعبہ زراعت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

آلو کی انتہائی کم قیمت نے کسانوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ،جس قیمت پر آلو خرید کیا جارہا ہے اس سے منافع تو درکنار اخراجات پورے ہونا ناممکن نظر آرہے ہیں آلوکی گرتی ہوئی قیمت پر حکومت اپنا کردار ادا کرے ،تمام بڑی فصلوں کی امدادی قیمتیں مقرر کی جائیں اس حوالہ سے کسانوں سے یونین کونسل کی سطح پر میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ،پاکستان کسان اتحاد 8جنوری کو ڈی سی آفس کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں آلو کی فصل جلا کر احتجاج کرے گا مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔