صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی پشین اور پنجگور دھماکوں کی مذمت

اتوار 6 جنوری 2019 19:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2019ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پشین اور پنجگور دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے جڑتے ہیں اور ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ہم دہشت گردوں کا ان کی قبروں تک پیچھا کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پشین میں بم دھماکے میں زخمی ہونے والے تحصیل دار اور دیگر زخمیوں کی سول سنڈیمن ہسپتال میں عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پشین دھماکہ امن دشمنوں کی گھنونی سازش ہے پشین اور پنجگور دھماکے قابل مذمت ہیں ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے فورس کا مورال بلند ہے ہم دہشت گردوں کا ان کی قبروں تک پیچھا کریں گے کیونکہ بے گناہ لوگوں کے خون سے رنگے ہاتھ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے دہشت گرد اپنے بزدلانہ آقائوں کی خوش نودی کیلئے بلوچستان میں ایسی بزدلانہ کارروائی کے ذریعے بد امنی پھیلانا چاہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں افغانستان میں نیٹو فورسز ناکامی سے دوچار ہوئی ہے اسلئے اقوام متحدہ افغانستان میں دیر پا امن کیلئے امن فورس تشکیل دے انہوں نے کوئٹہ میں ایگل اسکواڈ کی کارروائی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ مستعد کیا ہے کہ وہ مستعد ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں ، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت آبی کیلئے دعا کی ۔