انڈین پنجاب کی کبڈی ٹیم کا چک نمبر105بنگے جڑانوالہ میں حریت پسند بھگت سنگھ کی حویلی کادورہ

اتوار 6 جنوری 2019 21:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2019ء) : کمشنر 41ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے فیصل آباد آئی ہوئی انڈین پنجاب کی کبڈی ٹیم نے چک نمبر105بنگے جڑانوالہ میں حریت پسند بھگت سنگھ کی حویلی کادورہ کیا۔انڈین پنجاب کبڈی ٹیم کے مینجر گلدیب سنگھ اور کپتان پرتاب سنگھ ودیگر کھلاڑیوں کی مکئی کی روٹی،مکھن،ساگ اور گڑوالی چائے سے تواضع کی گئی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں آفتاب احمد، اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ شاہد ندیم،ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر،میاں زبیر انور ودیگر افسران کے علاوہ حویلی کے مالک چوہدری ثاقب ورک بھی موجود تھے۔انڈین کبڈی ٹیم کے کھلاڑی و آفیشلزحویلی کے مختلف حصوں میں گئے اور کہا کہ بھگت سنگھ کی حویلی کا دورہ کرکے حریت کے متوالے کی تاریخ سے بہتر آگاہی حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھگت سنگھ کی حویلی کو تاریخی وثقافتی ورثہ قرار دینا ضلعی انتظامیہ کا قابل تحسین اقدام ہے۔مینجر وکپتان انڈین پنجاب کبڈی ٹیم نے مثالی مہمان نوازی پر ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اوربھگت سنگھ حویلی کے مالک کا شکریہ ادا کیا۔حویلی کے مالک نے انڈین پنجاب کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کو حویلی کی تاریخی حیثیت اوراس کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :