نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا
میزبان ٹیم نے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 363رنز بنائے ،ْ میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ہینری نیکولس 124 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ،ْہدف کے تعاقب میں سری لنکن اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا ،ْ ٹیم کا مجموعی اسکور 8 اوورز میں 66 رنز تک پہنچا تو دھننجایا ڈی سلوا 36 رنز بنا کر آؤٹ ہو کر پویلین لو ٹ گئے ،ْ پھر وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا ،ْپوری ٹیم 41.4 اوورز میں 249 رنز پر ڈھیر ہوگئی ،ْمیچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر روس ٹیلر کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا
منگل 8 جنوری 2019 13:58
(جاری ہے)
میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ہینری نیکولس 124 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ روس ٹیلر نے 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 131 گیندوں پر 137 رنز بنائے۔
کپتان کین ولیمسن 55، کولن منرو 21 اور مارٹن گپٹل دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور ٹیم کا مجموعی اسکور 8 اوورز میں 66 رنز تک پہنچا تو دھننجایا ڈی سلوا 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔نروشان ڈکویلا 46، کشال پریرا 43، تھسارا پریرا سب سے زیادہ 80 اور گناتھیلاکا 31 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ 5 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے اور پوری ٹیم 41.4 اوورز میں 249 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 4، ایش سودھی 3، جیمس نیشام اور ٹم ساؤتھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر روس ٹیلر کومین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
میکسیمو اور آندرس کو اے ٹی پی لیون اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا
-
آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے کمنٹیٹرز کا اعلان کر دیا
-
امریکا اوربنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آخری میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
انگلینڈ اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ 26مئی کو کھیلا جائے گا
-
محسن نقوی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا
-
شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے ایمبیسیڈر مقرر
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، پاک بھارت میچ کی ٹکٹس کی زیادہ قیمتوں پر آئی سی سی کو تنقید کا سامنا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، گریم سوان نے ٹاپ فور ٹیموں میں پاکستان کو شامل نہ کیا
-
پونٹنگ ،اینڈی فلاور کے بعد جسٹن لینگر کا بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار
-
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل موسم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ سامنے آگئی
-
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا ایک اور اپ سیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.