سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس (آج) گیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا

منگل 8 جنوری 2019 15:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2019ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس (آج) بدھ کو گیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر میاں عتیق شیخ کریں گے۔ اجلاس میں قائم مقام وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کمیٹی کو سالانہ بجٹ، خالی پوسٹوں اور ڈپوٹیشن پر خدمات سرانجام دینے والوں کے حوالے سے بریفنگ دیں گے جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔