پاکستان اور جاپان کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے ،ْ صدر مملکت کی جاپانی سے گفتگو

منگل 8 جنوری 2019 22:57

پاکستان اور جاپان کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور جاپان کے درمیان اعلیٰ سطح پر تبادلوں کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا ہے کہ سیاسی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے تاکہ تجارت و سرمایہ کاری، سیاحت اور عوامی سطح پر روابط میں اضافہ ہو۔

(جاری ہے)

وہ پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے اپنی سفارتی مدت پوری ہونے پر منگل کو یہاں ان سے الوداعی ملاقات کی۔

صدر نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے مزید استحکام میں سفیر کے فعال کردار کو سراہا۔ سبکدوش ہونے والے سفیر نے کہا کہ پاک۔جاپان تعلقات باہمی احترام اور معاونت سے عبارت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران انہیں پاکستانی ریاستی اداروں سے بھرپور حمایت اور معاونت حاصل رہی اور پاکستان میں ہر جگہ ان کا والہانہ خیرمقدم کیا گیا۔