خضدارشہر میں منشایت کی لعنت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے،آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی

جمعرات 10 جنوری 2019 20:46

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا وفد آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولانا عنایت اللہ رودینی کی قیادت ڈی آئی جی قلات رینج آغا محمد یوسف کی دعوت پر ان کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی کے ہمراہ ایس، ایس، پی خضدار سید جاوید احمد غرشین ، اے ایس پی ، میجر (ر) نوید عالم موجودتے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی رودینی کے وائس چیئر مین حاجی نور الدین چھٹہ ، جنرل سیکرٹری ، عبید اللہ گنگو ،انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل مزدور اتحاد کے چیئر مین صابر حسین قلندرانی ، بی این پی کے رہنما آغا سمیع اللہ شاہ و دیگر شامل تھے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولانا عنایت اللہ رودینی نے کہا کہ اس وقت خضدار میں گرچہ امن امان کی صورت حال قدرے بہتر ہے لیکن شہر میں منشایت کی لعنت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے جو ہر گھر تک پہنچ گیا ہے اور تعلیمی اداروں میں معصوم بچے اور بچیاں بھی منشیات فروشوں کے چنگل میں آرہے ہیں، منشیات فروشوں کے گشتی بیوپاروں کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فورشوں کے پوائنٹ ہیں جن کے نقل و حرکت کی وجہ سے مقامی شریف خاندان پریشان ہیں۔

متعلقہ عنوان :