محکمہ زراعت حکومت بلوچستان ایگریکلچران سروس ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ /آگاہی مہم بعنوان پانی کی بچت اور پیداوار میں اضافہ بذریعہ آبپاشی کے جدید طریقہ کار اور پانی کے منصفانہ استعمال کے بارے میں منعقد

جمعہ 11 جنوری 2019 00:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) محکمہ زراعت حکومت بلوچستان ایگریکلچران سروس ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ /آگاہی مہم بعنوان پانی کی بچت اور پیداوار میں اضافہ بذریعہ آبپاشی کے جدید طریقہ کار اور پانی کے منصفانہ استعمال کے بارے میں منعقد کیا جارہاہے ۔صوبے میں جاری خشک سالی ،پانی کی کمی اور موسمیاتی تبدیلی اور تغیر کے تناظر میں بلو چستان بھر کے زمینداروں ،محکمہ زراعت کے زرعی توسیعی کے کارکنان ،زرعی تحقیق کے سائنسدان ،آن فارم واٹر مینجمنٹ ،زرعی انجینئرنگ ،کراپ رپورٹنگ سروسز کے آفیسران اور محکمہ ہذا کے فیلڈ اسٹاف اور ترقی پسندزمینداروں کو آبپاشی کے جدید اصول اور طریقہ کا راور پانی کی بچت اور پانی کے پیداواری صلاحیت کے بارے میں تربیت دی جائے گی اس تربیتی ورکشاپ میں ضلع نوشکی ،خاران ،واشک،چاغی ،قلات ،مستونگ ،شہید سکندر آباد ،پشین ،قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ،ژوب ،شیرانی ،سبی اور کچھی کے آفیسرزاور زمیندارشرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق ان تربیتی ورکشاپ /آگاہی مہم کا انعقاد ضلع نوشکی میں مورخہ 21جنوری 2019ضلع سبی میں مورخہ23جنوری 2019،ضلع قلعہ سیف اللہ میں مورخہ 28جنوری 2019ضلع مستونگ میں مورخہ 30جنوری 2019اور ضلع پشین میں مورخہ 04فروری 2019کوہوگا۔تمام آفیسرز اور زمینداروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ اپنی شرکت کو یقینی بنائے تاکہ صوبے میں جاری خشک سالی ،پانی کی کمی اور موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھ کر آبپاشی کے جدید اصول اور طریقہ کار کو اپنا کران مسائل پر قابو پایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :