وزیراعلیٰ کی ہدایت پرصوبائی وزیر اور مشیروں کی ایوان وزیراعلیٰ میں شہریوں سے ملاقاتیں

فرائیڈے ملاقات کی روایت برقرار،مختلف شہروں کے مہمانوں کی چائے بسکٹ سے تواضع،کھانا بھی پیش کیاگیا

جمعہ 11 جنوری 2019 19:31

وزیراعلیٰ کی ہدایت پرصوبائی وزیر اور مشیروں کی ایوان وزیراعلیٰ میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ہدایت پر صوبائی وزیر اور مشیروں کی ایوان وزیراعلیٰ میں شہریوں سے ملاقاتیں کیں ۔

(جاری ہے)

ہر جمعتہ المبارک کووزیراعلیٰ پنجاب سے شہریوں سے ہونیوالی ملاقات کی روایت کے مطابق مختلف شہروں سے سینکڑوںلوگوں ایوان وزیراعلیٰ پہنچ گئے، جہاں مہمانوں کی چائے اور بسکٹ سے تواضع کی گئی۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس ،صوبائی مشیرمحمد حنیف پتافی،خرم مزاری اورعبدالحی دستی نے سائلین سے ملاقاتیں کیںاوران کے مسائل سن کر درخواستیں وصول کر کے موقع پر متعلقہ حکام کوفوری کارروائی کی ہدایت کی ۔دوردراز سے آنے والے شہریوں کو کھانا بھی پیش کیا گیا۔