یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے طلباء کے وفد کا آئی ایس پی آر کا دورہ ،ْ ڈی جی آئی آئی ایس پی آر سے ملاقات

نوجوان ففتھ جنریشن وار فیر کے موجودہ دور میں دشمن کی سازشوں سے باخبر رہیں ،ْ میجر جنرل آصف غفور

جمعہ 11 جنوری 2019 20:57

یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے طلباء کے وفد کا آئی ایس پی آر کا دورہ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے طلباء کے وفد نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی ۔ جمعہ کو آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے ملکی امن و استحکام کے لئے پاک فوج کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے گلگت بلتستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے پاک فوج کی کاوشوں پر اظہارِ تشکر کیا ۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ موجودہ ففتھ جنریشن وار فیر میں نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ نوجوان ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ نوجوان ففتھ جنریشن وار فیر کے موجودہ دور میں دشمن کی سازشوں سے باخبر رہیں۔

متعلقہ عنوان :