عوام کو تکالیف اور مشکلات سے نکالنا ہمارا عزم ہے، مراد سعید

چند روز میں لاہور۔اسلام آباد موٹروے (M-2) لاہور راوی ٹول پلازہ کو مجوزہ جگہ سے دوسری جگہ پر منتقل کر رہے ہیں،پشاورموٹروے ٹال پلازہ اور سڑک پر لائٹس کی تنصیبات کو یقینی بنایاجائے گا ، وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز عوام کو ریلیف دیکر ہم ہر قسم کا دبائو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔شاہراہوں کے نظم ونسق کو سوارنے کیلئے پائیدار ٹھوس اقدامات ہی ہمارا ٹارگٹ ہے، اعلیٰ افسران سے خطاب

جمعہ 11 جنوری 2019 21:27

عوام کو تکالیف اور مشکلات سے نکالنا ہمارا عزم ہے، مراد سعید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2019ء) وفاقی وزیر مواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ عوام کو تکالیف اور مشکلات سے نکالنا ہمارا عزم ہے اور انہیں پائیدار ،سہل اور آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن اور مینڈیٹ ہے۔آئندہ چند روز میں لاہور۔اسلام آباد موٹروے (M-2) لاہور راوی ٹول پلازہ کو مجوزہ جگہ سے دوسری جگہ پر منتقل کر رہے ہیں جبکہ اسلا م آباد۔

پشاورموٹروے (M-1) ٹول پلازے کو مزید لائنوں کے اضافے کے ساتھ کشادہ کیا جائے گااور پنڈی بھٹیاں۔فیصل آباد موٹروی(M-3) ٹول پلازہ کو ختم کرنے کا حکم صادر کر رہا ہوں۔جبکہ حیدر آباد۔کراچی موٹروی(M-9) کے مسائل کیلئے بھی فی الفور اقدامات کئے جائیں۔پشاورموٹروے ٹال پلازہ اور سڑک پر لائٹس کی تنصیبات کو یقینی بنایاجائے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے آج وزارت مواصلات اسلام آباد میں فرنٹیئرز ورکس آرگنائزیشن کی جانب سے موٹرویز سے متعلق بریفنگ کے موقعہ پر اعلیٰ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقعہ پر چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی جواد رفیق ملک ،آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ،میجر جنرل انعام حیدر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو اوسمیت دیگر عسکری و سول اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے مزید کہاکہ عوام کو ریلیف دیکر ہم ہر قسم کا دبائو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

شاہراہوں کے نظم ونسق کو سوارنے کیلئے پائیدار ٹھوس اقدامات ہی ہمارا ٹارگٹ ہے۔ انہوںنے مزید کہاکہ موٹرویز پر الیکٹرانک ٹول پلازہ اور ای ٹیگ(M.Tag) کو نافذ کردیا جائے گا،مستقبل قریب میں بغیر ایم ٹیگ کے موٹرویز نیٹ ورک پر داخلہ ناممکن ہوجائے گا۔ قبل ازیں ایف ڈبلیو او پراجیکٹ ڈائریکٹر کرنل ضیاء الرحمن نے وفاقی وزیر مواصلات کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ لاہور۔

اسلام آباد موٹروے (M-2) پر روزانہ 27 ہزار گاڑیوں کی آمدورفت ہے جبکہ ہفتہ وار تعطیلات کے دوران یہ تعداد 31ہزار تک تجاوز کر جاتی ہے جبکہ مینوئل سسٹم کے تحت ٹال پلازے سے 80 گاڑیاں فی منٹ کے حساب سے کراس کر رہی ہیں۔ایم ٹیگ کی بدولت یہ تعداد1200 سی 1800 تک تجاوز کر جائے گی۔ راوی ٹول پلازہ پر 17 بوتھ کام کر رہے ہیں اور 8 اضافی بوتھ کے ساتھ یہ تعداد24 ہوجاتی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور۔اسلام آباد موٹروی(M-2) پر جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کیلئے موبائل ایپ،شبانہ روز ہیلپ لائن،کسٹمر کیئر سینٹر،آئی ایس ایپ،ڈرائیونگ سمارٹ فیوچرز اور ٹریفک کی صورتحال سے متعلق عوام کی پیشگی آگاہی اور معلومات کی فراہمی ،ایف ایم ریڈیو،فائربریگیڈز،تدراک روڈز حادثات،سفری منصوبہ بندی،وائی فائی اور الیکٹرانک ڈیجیٹل کیمروں سے مانیٹرنگ آلات کی تفصیبات سمیت دیگر سہولیات دی گئی ہیں جبکہ انٹیلی جینٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹم ،ٹریفک سائن بورڈزنصب کئے جارہے ہیں۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ وزیراعظم پاکستان کے پروگرام کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت آئندہ شجر کاری مہم کے دوران لاہور۔اسلام آباد موٹروی(M-2) پر 2.5 ملین 6 سی8 فٹ سائز کے پھلدار پودے لگائے جائیں گے۔