کاروباری برادری کیلیے انٹرنیشنل پارسل ایکسپورٹ کی نئی سہولت متعارف

پاکستان پوسٹ کی جانب سے ابتدائی طور پر ایکسپورٹ پارسل سروس جاپان، آسٹریلیا اور برطانیہ سمیت 6 ملکوں میں شروع کی جائے گی ، بعد میں60ملکوں تک بڑھانے کا فیصلہ

ہفتہ 12 جنوری 2019 19:59

کاروباری برادری کیلیے انٹرنیشنل پارسل ایکسپورٹ کی نئی سہولت متعارف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) پاکستان پوسٹ نے کاروباری برادری کیلیے انٹرنیشنل پارسل ایکسپورٹ کی نئی سہولت متعارف کرادی گئی ہے ۔ابتدائی طور پر ایکسپورٹ پارسل سروس جاپان، آسٹریلیا اور برطانیہ سمیت 6 ملکوں میں شروع کی جائے گی اور بعد ازاں اس کا دائرہ کار 60 ملکوں تک بڑھایا جائے گا، ذرائع کے مطابق پاکستان پوسٹ کی جانب سے برآمد کنند گان کیلیے ایکسپریس میل سروس کو اپ گریڈ کرکے ای ایم ایس پلس کے نام سے 6 ممالک میں نئی سروس شروع کی جا رہی ہے، اس سروس کا مقصد کاروباری برادری کے انٹرنیشنل پارسل کو جلد بیرون ممالک تک پہنچانا ہے، ذرائع کے مطابق اس سروس کے تحت 3 سے 4 دن میں بیرون ملک پارسل پہنچ جائے گا۔

(جاری ہے)

جس کیلیے پاکستان پوسٹ کو پارسل وصول ہو نے کے روز ہی اسے بیرون ملک روانہ کیا جائے گا، ابتدائی طور پر ای ایم ایس پلس کے ذریعے تھائی لینڈ ، جاپان ، آسٹریلیا ، برطانیہ ، یو اے ای اور سعودی عرب کیلیے یہ سروس شروع کی جا رہی ہے، متحدہ عرب امارات پارسل بھیجنے کیلیے 500گرام کے پارسل کا ریٹ 2100 روپے ، سعودیہ1860، تھائی لینڈ 1410روپے، جاپان 1580 روپے، آسٹریلیا 1785 روپے اور یو کے کیلیے 500 گرام کے پارسل کا نرخ 2435 روپے ہوگا جبکہ اس سے زائد وزن کے پارسل میں طے شدہ نرخ کے مطابق اضافہ ہو تا جائے گا،