جعلی چیک دینے اور رقم خرد برد کرنے پر 5افراد کے خلاف مقدمات درج

اتوار 13 جنوری 2019 20:20

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) اوکاڑہ پولیس نے ایک کروڑ سے زائد مالیت کے جعلی چیک دینے اور رقم خرد برد کرنے پر 5افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے،تفصیلات کے مطابق انعام سنٹر دیپالپور چوک کے رہائشی اسداللہ ولد آفتاب احمد کو علامہ اقبال ٹائون کے رہائشی صلاح الدین ولد معراج دین نی75لاکھ روپے مالیت کا جعلی چیک دیا،دیپالپور کے قصبہ ڈیمن گنج کے رہائشی مرزاجاوید ولد خوشی محمد کوملزم منظوراحمد ولد نیاز احمد نی30لاکھ مالیت کے جعلی چیک دیا،چک نمبر38Dکے رہائشی عبدالقیوم کو مسماة سدرہ اسلم نے 4لاکھ روپے موضع کوہلہ کی رہائشی شافیہ بی بی کو ملزم عاشق علی نے چار لاکھ روپے مالیت کا جعلی چیک دیا،جبکہ چک نمبر44GDکے رہائشی اسرار احمد ولد ناصر علی نے ملک نذیر احمد کے پاس دولاکھ 70ہزار روپے کی رقم امانت رکھی جسے وہ خرد برد کرگیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :