لاہور،منہاج یونیورسٹی لاہور میں 15روزہ سپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقریب آج ہو گی

اتوار 13 جنوری 2019 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2019ء) منہاج یونیورسٹی لاہور میں 15روزہ سپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقریب آج (پیر) کو ہو گی۔ سپورٹس فیسٹول کا مقصد طالبعلموں کی ذہنی و جسمانی و ہم نصابی سرگرمیوں میں انکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔15روزہ سپورٹس فیسٹول میں 48سے زائد کھیلوں میں مختلف یونیورسٹیز، ڈیپارٹمنٹس کے سینکڑوں کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کرکٹ،فٹبال،ہاکی،باسکٹ بال،والی بال،بیس بال،کراٹے ،ٹیبل ٹینس،لان ٹینس سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔افتتاحی تقریب میں ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین،صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان،صوبائی وزیر سپورٹس رائے تیمور خان بھٹی،ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری،پرو وائس چانسلرڈاکٹر شاہد سرویا ،سیکرٹری پنجاب سپورٹس بورڈ شیخ انیس سمیت شعبہ تعلیم اور کھیلوں سے وابستہ اہم شخصیات شرکت کرینگی۔