الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئر اسلام آباد اور چھ بلدیاتی نمائندوں کی نااہلی پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،ْ 21 جنوری کو فیصلہ سنایایا جائیگا

پیر 14 جنوری 2019 14:21

الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئر اسلام آباد اور چھ بلدیاتی نمائندوں کی نااہلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈپٹی میئر اسلام آباد اور چھ بلدیاتی نمائندوں کی نااہلی پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 21 جنوری کو فیصلہ سنایایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

پیر کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دور ان ڈپٹی مئیر اور چھ بلدیاتی نمائندے ہائی کورٹ کا سٹے آرڈر فراہم کرنے میں ناکام رہے ۔ کسان کونسلر کی نشستوں پر پراپرٹی ڈیلرز کے منتخب ہونے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔