نئی حکومت کے آنے کے بعد سے لیکر اب تک صرف لفظی کاروبار ہو رہا ہے‘مدیحہ شاہ

پیر 14 جنوری 2019 17:40

نئی حکومت کے آنے کے بعد سے لیکر اب تک صرف لفظی کاروبار ہو رہا ہے‘مدیحہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) معروف اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ جب سے ملک میں نئی حکومت آئی ہے اس وقت سے اب تک صرف لفظی کاروبار ہو رہا ہے، حکومت اپنی کارکردگی کو بہتر بیان کرتی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں بڑی تنقید کرتی ہے ،ان پانچ ماہ میں صرف الزام تراشی کا نہ رکنے والے سلسلہ جاری ہے اور عملی طور پر ہم وہیں پر کھڑے ہیں جہاں ہم آج سے چھ ماہ پہلے کھڑے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو نئی حکومت سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اور مجھے یقین ہے کہ 23جنوری کو جو ضمنی بجٹ پیش کیا جائے گا اس میں غریبوں کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں بے شمار لوگ ایسے ہیں جو اگر محب وطن ہونے کا ثبوت دیں تو وہ بھاشا ڈیم اپنی جیب سے تعمیر کر سکتے ہیںاور اگر کسی نے ایسا کیا تو ہمارا محسن ہو گا۔