شعبہ تعلیم میں سرمایہ کاری، محفوظ اور بہترین انوسٹمنٹ ہے ، کروڑوں نوجوانوں کو فیوچر لیڈرز کے طور پر ڈویلپ کیا سکے گا‘مراد راس

ورلڈ کلاس ایجوکیشن کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے نصاب اور ٹیچرز ٹریننگ میں مثبت تبدیلیاں متعارف کروائی جا رہی ہیں‘صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن

پیر 14 جنوری 2019 18:19

شعبہ تعلیم میں سرمایہ کاری، محفوظ اور بہترین انوسٹمنٹ ہے ، کروڑوں نوجوانوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا مقصد تعلیم یافتہ ، خوشحال اور خودمختار پاکستان کا حصول ہے۔ اس مقصد کیلئے فروغ تعلیم کو اولین ترجیح دینا ہو گی کیونکہ شعبہ تعلیم پر سرمایہ کاری سب سے محفوظ اور بہترین انوسٹمنٹ ہے جس کے ذریعے کروڑوں نوجوانوں کو فیوچر لیڈرز کے طور پر ڈویلپ کیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے سکولوں کے نصاب کے ساتھ ساتھ ٹیچرز ٹریننگ میں مثبت تبدیلیاں متعارف کروائی جا رہی ہیں تا کہ قوم کے معماروں کو ورلڈ کلاس ایجوکیشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں مختلف پارٹی ورکرز سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت طالبعلموں کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کیلئے جدید اصلاحات متعارف کروا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ، قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ سمیت متعلقہ محکموں میں جدید تعلیمی اصلاحات سے سکول سسٹم میں مثبت تبدیلی آئے گی۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ بہترین نتائج کے حصول کیلئے ہیڈ ٹیچرز کی جدید خطوط پر ٹریننگ اور استعداد کار میں اضافے کیلئے مختلف امور پر کام جاری ہے۔ صوبائی وزیر مراد راس نے کہا کہ صوبائی محکمہ سکولز ایجوکیشن کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گاتا کہ قوم کے معمار مثبت نتائج سے مستفید ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بچوں کو زیور ِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے عزم پر عمل پیرا ہے کیونکہ تعلیم یافتہ ہیومن ریسورس ہی اس ملک کی اصل طاقت ہے۔انہوںنے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ و ہ معاشرے میں مثبت سماجی اور جمہوری روایات کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں تا کہ پاکستان میں کرپشن سے پاک شفاف جمہوری اقدار کو فروغ ملے۔