فیصل آباد ، میونسپل کارپوریشن کو 68کروڑ کے فنڈز جاری نہ ہوسکے

پیر 14 جنوری 2019 21:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2019ء) عام انتخابات کے وقت عائد گئی پابندی کے باعث آج تک حکومت پنجاب کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کو 68کروڑ کے فنڈز جاری نہ ہوسکے ، ،شہریوں کو شدید مشکلات ،تفصیلات کے مطابق میئر فیصل آباد رزاق ملک نے شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو جدید سہولتوں کی فراہمی پربھر پور توجہ مرکوز کررکھی ہے مگر فنڈز جاری نہ ہونے سے ان کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں ،میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کو9ماہ سے پی ایف سی ،یو آئی پی اور اے ڈی بی کی مد میں 68کروڑ روپے کے فنڈز نہیں مل سکے جبکہ شہر کی 127یونین کونسلز میں نو ماہ سے نئے ٹینڈرز اور ترقیاتی کاموں پر عائد پابندی نے رہی سہی کسر نکال کررکھ دی ہے ،شہر بھر میںسڑکوں ،گلیوں کی مرمت نہ ہونے سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ،ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونیوالی سڑکوں ،گلیوں کی بروقت مرمت نہ ہونا مسائل پیدا کررہا ہے ،واضح رہے کہ عام انتخابات سے قبل اپریل 2018ء میں مذکورہ فنڈز پر پابندی عائد کردی گئی جسکے ابھی تک برقرار رہنے سے شہریوں کیلئے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں ۔