تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث مزید تین نومولود بچے انتقال کرگئے

پیر 14 جنوری 2019 23:55

تھر پارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید تین نومولود جاں بحق ہوگئے۔ رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 14 ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھر پارکر میں غذائی قلت کے باعث اموات کا سلسلہ نہ رک سکا۔ سول اسپتال مٹھی میں مزید تین نومولود جاں بحق ہوگئے جس کے بعد رواں ماہ کے دوران 14 بچے انتقال کرگئے۔رواں سال ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی جبکہ سول اسپتال مٹھی میں 30 سے زائد بچے زیرعلاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :