افغانستان میں پچھلے سال20 /اکتوبرکوہونیوالے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج تقریباً تین ماہ کی طویل مدت میں مکمل ہوگئے

افغانستان میں کل 34 صوبوں میں سے صرف ایک صوبہ غزنی میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث الیکشن نہیں کرائے گئے تھے

منگل 15 جنوری 2019 12:55

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) افغانستان میں پچھلے سال20 /اکتوبرکوہونے والے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج تقریباً تین ماہ کی طویل مدت میںمکمل ہوگئے ۔ گزشتہ روزافغان الیکشن کمیشن کے سربراہ عبدالبادی صیاد نے افغان دارالحکومت کابل کے 33 نشستوں پرکامیاب ہونے والے اٴْمیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا جس کے ساتھ ہی افغان پارلیمنٹ( اٴْولسی جرگہ) کے منعقدہ عام انتخابات کے ابتدائی نتائج مکمل ہوگئے۔

اس طرح اب افغانستان کی34 میں سے 33 صوبوں میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا عمل مکمل ہوگیا ۔واضح رہے کہ افغانستان میں کل 34 صوبوں میں سے صرف ایک صوبہ غزنی میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث الیکشن نہیں کرائے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

صوبہ غزنی میں افغان صدارتی انتخابات کے موقع پرپارلیمانی انتخابات ایک ساتھ رواں سال20 /جولائی کو منعقد ہوں گے۔

افغان الیکشن کمیشن کے مطابق اٴْولسی جرگہ میں صوبہ کابل(دارالحکومت) کے لئے کل 33نشستیں مختص ہیں جن میں 9 خواتین بھی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دارالحکومت کابل میں 33 نشستوں پر مجموعی طور پر 800 اٴْمیدواروں کے مابین مقابلہ ہواتھا جن میں 9 خواتین سمیت 33 اٴْمیدواروں نے سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔ابتدائی انتخابی نتائج کے اعلان کے مطابق کامیبا ب ہونے والے اٴْمیدواروں میں اجمل رحمن زئی‘ عبدالقیوم خیرخواہ‘ فدا محمداٴْلفت صالح‘ احمد جاوید‘ رمضان بشردوست‘ خان آغا رضائی‘ امیر گل شاہین‘ غلام حسین ناصری‘ ملا محمد خان احمدی‘ اللہ گل مجاہدی‘ ملا محمدخان احمدی‘ سیدمحمد محمدی‘ میرامان اللہ گزر‘ خان محمد وردک‘ قاضی میر افغان صافی‘ اجمل گلاب‘ احمدضیاء عظیمی شینوزادہ‘ تقفیق وحدت‘ عبیداللہ کلیم زئی وردک‘ حفیظ اللہ جلیلی‘ محمد فرہاد صدیقی‘ انورخان اٴْوریاخیل‘ زڑگئی حبیبی‘ حبیب الرحمن صیاف اورنجیب اللہ ناصرجبکہ خواتین اٴْمیدواروں میں وکیل فاطمہ نظری‘ شینکئی کروخیل‘ روبینہ جلالی‘ فوزیہ ناصریار گلدری ‘ مریم سما‘ سلیمہ نیکبین‘ مرسل نبی زادہ‘ زہرہ نوروزی اورنظیفہ زکی شامل ہیں۔

یادرہے کہ افغان پارلیمان (اٴْولسی جرگہ) میں ممبروں کی کل تعداد249 ہے۔