حکومتی پالیسی کی بدولت تجارتی خسارہ میں کمی،

برآمدات میں اضافہ خو ش آئند ہے ‘خادم حسین برآمدات میں مزید اضافہ کیلئے گیس بجلی کی قیمتیں کم کرکے پیداواری لاگت میں کمی لائے جائے، سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

منگل 15 جنوری 2019 14:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے حکومتی پالیسیوں کی بدولت تجارتی خسارہ میں کمی اور برآمدات میں اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسی اقدامات کی بدولت تجارتی خسارہ اور درآمدات میں کمی جبکہ برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جولائی سے دسمبر2017کے درمیان تجارتی خسارہ17ارب70کروڑ ڈالر تھا جو 2018کی پہلی ششماہی کے دوران5فیصد کم ہوکر 16ارب80کروڑ ڈالر رہ گیا ہے انہوںنے کہا کہ برآمدات میں اضافہ سے ہی حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور حکومت کو مزید قرض لینے سے نجات ملے گی ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ برآمدات میں مزید اضافہ کیلئے کیلئے صنعتی شعبہ کیلئے گیس و بجلی کی قیمتیں کم کی جائیں تاکہ پیداواری لاگت میں کمی لائے جائیں کیونکہ مہنگی اشیاء کے باعث ملکی برآمدات کمی کا شکار ہیں ۔