قاضی احمد کے قریب آئل ٹینکر الٹ جانے کے باعث 50 ہزار لیٹر پیٹرول بہہ گیا

منگل 15 جنوری 2019 14:37

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) نواب شاہ میں قاضی احمد کے قریب گزشتہ شب آئل ٹینکر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 50ہزار لیٹر پیٹرول بہہ گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی موٹروے پولیس سجاد بھٹی کے مطابق حادثے کے مقام پر پولیس ناکہ لگا دیا گیا ہے، جبکہ بہنے والے پیٹرول پر مٹی ڈالی دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پیٹرول سے آگ لگ جانے کے خطرے کے پیش نظر قریبی مکانات خالی کرا لیے گئے ہیں، جبکہ متاثرہ علاقے میں کسی کو داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :