اشتہارات کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے کاریفرنس ،ْ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پیش

احتساب عدالت کا شریک ملزم کو پیش کر نے کا حکم،مزید سماعت 18فروری تک ملتوی کر دی گئی

منگل 15 جنوری 2019 16:00

اشتہارات کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے کاریفرنس ،ْ سابق وزیر اعظم یوسف رضا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) احتساب عدالت میں اشتہارات کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے کے ریفرنس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پیش ہوگئے ،ْ عدالت نے شریک ملزم کو پیش کر نے کا حکم دیدیا ہے ۔ منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اشتہارات کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے کا ریفرنس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے ۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے ریفرنس پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

یوسف رضا گیلانی کے وکیل کی فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ تک حاضری سے استثناء کی استدعا کی ۔ وکیل یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ 6 سے 12 فروری تک یوسف رضا گیلانی نے بیرون ملک جانا ہے۔ وکیل یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ پر یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔ اس موقع پر جج نے کہا کہ میں چاہ رہا تھا چارج فریم ہو جائے اس کے بعد استثناء کی درخواست دیکھ لیتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ 12 فروری کے بعد کی تاریخ رکھ لیتے ہیں۔سماعت کے دور ان شریک ملزم انعام الحق کی عدم پیشی پرنیب کو کراچی جانے اور آئندہ سماعت پر ملزم کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ بعد ازاں عدالت نے ریفرنس پر سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی۔