پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حکومت سے 12 کروڑ گرانٹ کی درخواست کردی
ہاکی لیگ میں شرکت نہ کرنے سے پاکستان کو دوسال کی معطلی اور جرمانہ کا سامنا کرنا پڑے گا، ایاز محمود
منگل 15 جنوری 2019 20:36
(جاری ہے)
ہمارے پاس ان فنڈز کے استعمال کی تمام تر تفصیلات موجود ہیںجس کا کسی بھی سطح پر آڈٹ کروایا جاسکتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پرو ہاکی لیگ کیلئے ہماری ٹیم نے جانا ہے،ارجنٹینا جانے کیلئے اڑھائی کروڑ درکار ہیں،اس کے بعد لیگ کے لئے ہم نے آسٹریلیا جانا ہے اور 18 میچز کھیلنے ہیں،حکومت سے درخواست ہے کہ ہمیں فوری طور پر فنڈز فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ پروہاکی لیگ میں شرکت نہیں کرتے تو دو سال معطلی اور جرمانہ ہوگا،شرکت نہ کرنے سے ہمارے ملک کی بدنامی ہوگی۔ہمارے پاس فنڈز نہ ہونے پر سپورٹس بورڈ پنجاب سے کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے رہائش مانگی۔ایک سوال پر سیکرٹری پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ ہاکی فیڈریشن کے پاس اسوقت ایک کروڑ 75 لاکھ روپے ہیں-2020 اولمپکس کیلئے پروہاکی لیگ کھیلنا ضروری ہے،ہاکی فیڈریشن کو دس سے بارہ کروڑ کی ضرورت ہے۔سابقہ دور میں. بھی حکومت کی گرانٹ پر ٹیم جاتی تھی۔اس موقع پر قومی کوچ دانش کلیم کا کہنا تھا کہ گرانٹ ملنے پر فیڈریشن کے حالات بہتر ہوجائیں گے، کچھ لوگ ہاکی پر سیاست کرتے ہوئے پرو لیگ میں عدم شرکت کا مشورہ دے رہے ہیں لیکن پاکستان پر دو سال کی پابندی لگنے کے بعد ان کی سیاست یہاں ہی رہ جانی ہے۔ پروہاکی لیگ میں شرکت سے قومی ٹیم ٹاپ دس ٹیموں میں آسکتی ہے،ہماری موجودہ ٹیم میں نوجوان لڑکے شامل کیے گئے،بھارت اور بیلجیئم کی ٹیموں نے حکومتی گرانٹ سے بہتر پوزیشن حاصل کی۔بھارت ہاکی فیڈریشن کو بھارتی کرنسی میں دو ارب ملتے ہیں ۔ہاکی میں سپانسر کو آگے لانے کے لئے مارکیٹینگ ڈیپارٹمنٹ بنا نے کی سوچ ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.