ایس پی پٹرولنگ راجہ شاہد نذیر کا مختلف مقامات کا دورہ

منگل 15 جنوری 2019 20:55

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ایس پی پٹرولنگ راجہ شاہد نذیر اور ڈی ایس پی سردار بابر ممتاز نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹوں حطار ،اکھوڑی ،شادی خان اور گوٹکی کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کے ایس پی راجہ شاہد نذیر اور ڈی ایس پی سردار بابر ممتاز نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کا مقصد عوام کے سفر کو آسان اور محفوظ بنانا ہے پٹرولنگ پولیس اپنے ایریا میں گشت کو یقینی بنائیں اور مسافروں کی معاونت کریں جرائم کی روک تھام کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوائد کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ شاہرات پر حادثات کی شرح میں کمی ہو سکے ہائی وے شاہرات پر سفر کرنے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمنٹ کی پابندی کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :