Live Updates

علیمہ خان کو کلین چٹ مل گئی، وزیراعظم کی ہمشیرہ اور ان کی کمپنی کا نام ایکٹیو ٹیکس پیئرز میں شامل

علیمہ خان اور ان کی کمپنی باقاعدگی سے ٹیکس جمع کرواتی رہی، ایف بی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

muhammad ali محمد علی منگل 15 جنوری 2019 19:23

علیمہ خان کو کلین چٹ مل گئی، وزیراعظم کی ہمشیرہ اور ان کی کمپنی کا نام ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری2019ء) علیمہ خان کو کلین چٹ مل گئی، وزیراعظم کی ہمشیرہ اور ان کی کمپنی کا نام ایکٹیو ٹیکس پیئرز میں شامل
علیمہ خان اور ان کی کمپنی باقاعدگی سے ٹیکس جمع کرواتی رہی، ایف بی آر نے تفصیلات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ٹیکس گواشواروں سے متعلق تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ اور ان کی کمپنی کی جانب سے باقاعدگی سے ٹیکس کی ادائیگی کی جاتی رہی ہے۔ علیمہ خان کی کمپنی ایس ای سی پی میں رجسٹر بھی ہے۔ علیمہ خان اور ان کی کمپنی کا نام ایف بی آر کی ایکٹیو ٹیکس پیئرز کی فہرست میں شامل ہے۔ ایکٹیو ٹیکس پیئرز انہیں کہا جاتا ہے جو باقاعدگی سے ٹیکسز جمع کرواتے ہوئے، ایسے ٹیکس ادا کرنے والے افراد کو ایف بی آر کی جانب سے ایکٹیو ٹیکس پیئرز کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے جرمانے کی 25 فیصد رقم 73 لاکھ روپے جمع کرا دئیے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے باقی رقم 4 قسطوں میں جمع کرانے کے لیے درخواست دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ علیمہ خان نے درخواست میں اپیل کرنے کا حق بھی مانگا ہے، ایف بی آر سے فیصلہ آنے کے بعد علیمہ خان عدالت سے رجوع کریں گی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان کو دبئی کی جائیداد پر جرمانہ اور ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات