کراچی، بچے کے علاج معالجہ کے تنازع پر بیوی کے قتل کا معاملہ،عدالت نے ملزم کو چار روز کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا

منگل 15 جنوری 2019 22:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) بچہ کے علاج معالجہ کے تنازع پر بیوی کے قتل کا معاملہ،عدالت نے ملزم کو چار روز کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے ملزم ناظم کو عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو چار روز کے لیے پولیس کے حوالے کیا ملزم نے عدالت میں بتایا کہ بیوی نے خود لٹک کر خود کو پھانسی دی،دروازہ بند تھا توڑ کر اندر داخل ہوئے، عدالت میں تفتشی افسر نے بتایا کہ دروازے پر کوئی نشان نہیں ہے اور دروازہ اصل حالت میں موجود ہے،عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر رپورٹ کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔