ہائیر سیکنڈری سکول بگڑہ میں ’’نشہ سے انکار اور زندگی سے پیار‘‘ کے عنوان سے تقریب کا اہتمام

بدھ 16 جنوری 2019 12:51

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بگڑہ میں ’’نشہ سے انکار اور زندگی سے پیار‘‘ کے عنوان سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر انسداد منشیات کے حوالہ سے ایک ریلی بھی نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بگڑہ کے زیراہتمام نشہ سے انکار زندگی سے پیار کے عنوان سے ایک تقریب منقعد ہوئی جس میں بچوں نے انگلش اور اردو تقاریر کے علاوہ ٹیبلو اور ڈرامے پیش کئے جن کو والدین کے حلقوں اور اساتذہ برادری نے خوب سراہا۔

(جاری ہے)

پرنسپل نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ منشیات معاشرتی ناسور بن چکا ہے، تمباکو نوشی سے کینسر اور دل کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے، آج کی دنیا کو منشیات سے انتہائی خطرناک اور تباہ کن مسئلہ درپیش ہے، اسلام میں ہر قسم کا نشہ حرام ہے خواہ وہ کسی بھی صورت میں کیوں نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، درس و تدریس ایک پیشہ نہیں بلکہ ملی فریضہ ہے۔ آخر میں انسداد منشیات کے حوالہ سے ریلی نکالی گئی جس میں سکول کے پرنسپل قاری محمد الیاس، اساتذہ کرام اور پی ٹی سی ممبران سمیت طلبہ نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔ ریلی کا آغاز سکول سے ہوا۔ شرکاء نے منشیات کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :