جنوبی وزیرستان میں پاکستان بیت المال کا کوئی دفتر نہیں،

پاکستان سویٹ ہومز اور ادارے کی دیگر خدمات کی فراہمی جاری ہے،وزیر انچارج برائے کابینہ ڈویژن

بدھ 16 جنوری 2019 14:00

جنوبی وزیرستان میں پاکستان بیت المال کا کوئی دفتر نہیں،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں پاکستان بیت المال کا کوئی دفتر نہیں ہے تاہم علاقہ میں پاکستان سویٹ ہومز اور ادارے کی دیگر خدمات کی فراہمی جاری ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو علی وزیر کے سوال کے جواب میں وزیر انچارج برائے کابینہ ڈویژن کی طرف سے ایوان کو بتایا گیا کہ جنوبی وزیرستان میں پی بی ایم کا کوئی دفتر نہیں ہے تاہم علاقے میں سکول برائے بحالی و چائلڈ لیبر خواتین عطاء اختیار مرکز اور پاکستان سویٹ ہومز کام کر رہے ہیں۔